Urdu Translation – Former Drug Addict Finds Hope

ایک سابقہ منشیات کا عادی شخص امید پاتا ہے

 

نجات کی شہادتیں:

 

یہ خط اور شہادت یکم اور 2ستمبر2001 میں ہونے والے No to Drugs Crusadeسے اخذ کیا گیا ہے جو Gold Coast Seaway, Queensland, آسٹریلیا میں منعقد ہواتھا۔سٹیسی(Stacey) ایک خوشحال خاندان میں پلی اور اس کی نئی ماں نے درج بالا شہادت ہمیں زس بات کےلئے حوصلہ افزائی دینے کےلئے درج کروائی ہے کہ ہم اپنے عزیزوں اور کھوئے ہوﺅں کو کبھی ترک نہ کر دیں۔سٹیسی اب اپنے نئے گھر میں صحت یاب ہو رہی ہے اور دیگر لوگوں کو مسیح کے نام اپنی زندگیاں دیتے ہوئے دیکھتی ہے اور وہ بھی اپنی شہادت دوسروں کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہے۔

 

کلامِ پاک ہمیں بتاتا ہے کہ خدا وہ چیزیں لے لیتا ہے جو اس کی طرف سے نہیں ہوتیں اور انہیں ان چیزوں میں تبدیل کر دیتا ہے جو دوسروں کی زندگیوں کو چھوتی ہیں۔صرف خدا ہی یہ کر سکتا تھا اور سٹیسی کی نئی زندگی کےلئے اسی کو جلال دیا جا سکتا ہے۔

 

میرے پیارے Scotty، منگل 24اپریل 2001:

 

آغاز کرنے کےلئے الفاظ کو چننا بالکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی لڑکی بنا روح کے ہو۔میں کئی دنوں سے ایسے الفاظ اور طریقہ کار ڈھونڈ رہا تھا جن کے ذریعے آپ کے ایمان اور اس امید کےلئے شکریہ ادا کر سکوں جو آپ نے مجھے دلائی۔جو الفاظ آپ نے مجھے کہے تھے میں کبھی نہیں بھول پایاکہ خدامجھ سے محبت کرتا تھا اور پھر میں نے آپ کو چیلنج کیا تھا کہ وہ حقیقی نہیں تھا۔ اس سے میری توجہ یقینا بٹ گئی۔

 

جس رات آپ سڑک کے ساتھ Broadwaterسے آگے سمندر کے ساحل اور جھاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیر کر ہے تھے، تو آپ کو محسوس ہوا کہ وہاں جھاڑیوں اور ساحل کے قریب کوئی نشہ ور تکلیف میں تھا۔آپ کے ان احساسات کےلئے میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں ، ورنہ میں یہاں نہیں ہوتی۔میں سمجھی کہ تم نے میرے ساتھ جنسی ملاپ کیا ہے جیسے کہ دوسروں نے کیا تھا جب میں ہیروین اور کوکین کی عادی تھی۔ بہت سے منشیات فروخت کرنے والے اس موقع سے فائدہ اٹھانا پسند کرتے ہیں جب نشہ کےلئے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے۔میں نے کوڑے کے ڈھیر میں چھلانگ لگا کر خود کو بچایا۔

 

جب آپ وہاں پہنچے تو آپ نے مجھے بتایا کہ آپ دوسروں کی گلیوں میں مدد کرتے ہوئے خدا کی خدمت کر رہے تھے۔ ، میں جانتی ہوں کہ میں ہوش میں نہ تھی اور میں آپ پر ہنسی اور کہا خدا حقیقی نہیں تھالیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ میری حفاظت کےلئے پریشان تھے، جب آپ نے مجھے کمبل میں لپیٹا تو میرے جسم میں درد بھری آہوں کے باوجود آپ نے میرے ٹوٹے بدن کو اٹھایا اور مجھے ایک سرخ(شاید نیلی)ویگن میں ڈالا اور ہسپتال لے گئے۔

 

جب نشہ اتر گیا، میں یہ سمجھتے ہوئے اٹھی کہ میں آسمان میں ہوں کیونکہ میں نے اتنی تیز اور شفاف روشنی دیکھی کہ جو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔پھر میں نے آپ کو 5میٹر کے فاصلے پر کھڑے دیکھا۔ پہلی بار مجھے محسوس ہوا کہ کسی نے میرا خیال کیا ہے۔

 

جس رات آپ نے مجھے کمبل میں لپیٹا تھا اور مجھے وہاں دیکھا تھا یہ وہی رات ہے جب امید میرے دروازے پرتھی، گو کہ یہ میرے گھر کا دروازہ نہیں بلکہ درختوں، جھاڑیوں اور سمندر کی کھلی ہوا کا دروازہ تھا۔آپ کے انسوﺅں کی بدولت مجھے امید دی گئی۔

 

اس سے قبل، میری زندگی میرے پالنے والے ماں باپ کی بدولت کافی خوشگوار تھی، جو بہت زیادہ شرابی تھے اور میں لگاتار بہت بار ان سے مار کھاتی تھی۔ میری بڑی بہن 17سال کی عمر میں گھر چھوڑ کے جا چکی تھی کیونکہ وہ میرے والدین کی مار سے تنگ آچکی تھی۔جس روز وہ مجھے چھوڑ کے گئی بے شک وہ میرے لئے بد ترین تجربہ تھا۔میں تنہا تھی ۔ایک دن میں نے فیصلہ کیا کہ میں امن اور سکون کی تلاش میں بھاگ جاﺅں گی۔مجھے ایک مسیحی شخص ملا جو بہت اچھا تھا اس نے مجھے پرتھ سے سڈنی تک مفت لفٹ دی۔جب میں وہاں پہنچی تو بہت خوش تھی، لیکن جلد ہی وہ خوشی بھی غائب ہوگئی جب مجھے معلوم ہوا کہ میں منشیات، جنس پرستی جیسی بے راہ روی کی دنیا میں آچکی ہوں۔بہت برا ہو رہا تھا اور میں نے 250$ چوری کئے تا کہ Gold Coastکو بھاگنے کےلئے کرایہ ہو۔جس کے بارے میں میں نے بہت سنا تھا اور مجھے امید تھی کہ وہاں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔پھر وہاں بھی میں ایک نئی قسم کے نشے کی عادی بن گئی اور ہفتے میں ہر روز ایک نشہ فروخت کے ساتھ جنسی ملاپ کرتی تھی، مجھے ایسا کوئی دن یاد نہیں جب میںاس نشہ فروخت سے دن میں دو بار ملاپ نہ کرتی ہوں گی۔

 

میرے جسم پر گناہ کے تما تر تاریک دھبوں کے ساتھ ساتھ میں حیران ہوتی تھی کہ میں اس دنیا سے اس حقیق دنیا میں کب جاﺅں گی اور میں بار بار دعا کرتی تھی کہ اگر خدا ہے تو وہ مجھے دیکھے۔تب سے لیکر جس دن آپ نے مجھے تلاش کیا اس روز تک میں ایک کمبل کے ساتھ درختوں میں چھپ کر پچھلے 4 ہفتوں سے پڑی رہتے تھی۔

 

گزشتہ اتوار(22اپریل)تک ایک ماہ ہوگیا ہے جب آپ نے مجھے بچایا تھا۔آج میرا ایک خوشحال گھرانہ ہے جس میں مریے والدین، بھائی اور ایک بہن ہے۔ صرف دو ہفتے مجھے پتہ چلا کہ میری بہن جو مجھے چھوڑ گئی تھی اس نے گھر چھوڑنے کے دو دن بعد خود کشی کر لی تھی۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ درد بھرے لمحات ختم ہو جائیں گے کیونکہ میں نے سیکھا ہے کہ وقت کسی کےلئے نہیں ٹھہرتا اور کسی بھی طرح سے مجھے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہے۔

 

Scotty, میں اپنے دل کی گہرائیو ں سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں آپ کے بھروسے کےلئے جو آپ نے مجھ پر کیا آپ نے مجھے اس وقت ترک نہ کیا جب مجھے کسی کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔اب میں نے خداوند یسوع مسیح کو اپنا خداوند اور نجات دہندہ قبول کر لیا ہےاور آہستہ آہستہ میں خداوند کے ساتھ چلنا سیکھ رہی ہوں کیونکہ اب میںاس بیج پر ایمان رکھتی ہو جو آپ نے میرے دل میں بویا ہے اور آپ نے مجھے سکھایا کہ امید ہے اور یہ امیدیسوع ہے! میں اس دن کی منتظر ہوں جب آپ اور میں مل کر دوسروں کے لئے کام کریں گے۔

 

آپ کی پیاری نئی بہن،

Stacey

This entry was posted in Urdu translation. Bookmark the permalink.

One Response to Urdu Translation – Former Drug Addict Finds Hope

  1. Pingback: Ex-Drug Addict « Living Connections Ministries